ڈی ویلیئرز اور اسٹین کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

جوہانسبرگ ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ابراہم ڈی ویلیئرز، ڈیل اسٹین اور کرس مورس ایک مرتبہ پھر سرخ گیند کے ساتھ ایکشن میں نظر آنے کے لئے تیار ہیں جب کہ انھیں زمبابوے کیخلاف 3روزہ وارم اپ میچ کیلیے جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون میں شامل گیا ہے۔ یہ میچ چار روزہ باکسنگ ڈے ٹسٹ سے قبل پرل میں کھیلا جائے گا جب کہ پریکٹس میچ کے اسکواڈ میں ایک اور ٹسٹ کھلاڑی ٹیمبا باووما بھی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی ویلیئرز گذشتہ برس جنوری کے بعد سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلے،جبکہ گذشتہ سال نومبر کندھے کی چوٹ میں مبتلا ہونیوالے فاسٹ بولر اسٹین بھی کرکٹ سے دور تھے اور کرس مورس کی بھی زخموں سے صحتیابی کے بعد واپسی ہورہی ہے۔