ڈی ویلیئرزکی پی ایس ایل میں شرکت

جوہانسبرگ ۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بن گئے اور ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سوپر لیگ کے اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل سیزن 4 میں جنوبی افریقی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔اس حوالے سے ٹوئٹ میں اے بی ڈی ویلیئرز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل دنیا بھر کے بڑے ٹی20 ٹورنمنٹ میں سے ایک ہے اور یہ پاکستانیوں کے لیے تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے قبل میں نے پی ایس ایل کے میچ دیکھیں ہیں لیکن 2019 مختلف ہوگا میں خود پاکستان سوپر لیگ کے سیزن 4 کا حصہ ہوں گا۔