حیدرآباد۔17نومبر(سیاست نیوز) سنٹر فار کرکٹ کے زیر اہتمام منعقد شدنی ڈی لیگا 2015کے بروچر کی رسم اجرائی کے موقع پر مہمان خصوصی ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری محمد اعظم علی خرم نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ریاست کے نوجوانوں کی ترقی بالخصوص تعلیم اور کھیل کود کے میدان میں انہیںنمایا ں مقام دلانے کی خواہشمند ہے۔ آج یہاں سی ایف سی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ ریاست کو قابل اور ہونہار کھلاڑیوں کی ریاست قراردیا جس کے ساتھ پچھلے کئی برسوں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ اعظم علی خرم نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل اور نئی ریاست میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کا برسراقتدار آنا خود اس بات کی طمانیت ہیکہ پچھلے 60 برسوں میںتلنگانہ کے قابل او رہونہار کھلاڑیوں سے برتے جانے والے امتیاز کا خاتمہ یقینی ہے۔ اعظم علی خرم نے حیدرآباد میںمنعقدہ ہند ۔سری لنکا کرکٹ مقابلہ کے دوران چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھررائو کی آمداور ایچ سی اے صدر سے ملاقات کے دوران تلنگانہ کے کھلاڑیوںکو موقع فراہم کرنے کی ہدایت کو نئی ریاست کے ہونہار کرکٹ کھلاڑیوںکیلئے ایک امید قراردیا۔ اعظم علی خرم نے ڈی لیگا 2015کے کرکٹ میاچس کو نئی نسل کے کھلاڑیوںکیلئے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ نئے فارمٹ اور نئے انداز کے کھیل کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگا۔ انہوں نے سنٹر فار کرکٹ انتظامیہ کو اس موقع پر مبارکباد دی ۔ ایچ سی اے نائب صدر سریندر اگروال پدما شری ودورونا چاریہ ایوارڈ یافتہ‘بیڈمنٹن کوچ محمدعارف‘ پروشتم ریڈی‘ بھوپیش کمار‘ سید معراج نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔