بیدر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی سی سی بینک لمیٹیڈ بیدر کی سال 2013-14 کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ ہال میں صدر بنک ڈاکٹر گرپادپا ناگمارپلی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ ناگمارپلی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ بنک معاشی طور پر مستحکم ہے جو کسانوں کیلئے کام کر رہا ہے ۔ کسانوں کو بلاسودی قرض ، منگلا بھاگیہ ، مویشیوں کے قرض کے بشمول مختلف قرض دئے جارہے ہیں ۔ میٹنگ میں بینک کے ڈائرکٹر سینئیر عہدیدار سوسائٹیز کے صدور ، سکریٹریز اور ارکان شریک رہے ۔ نائب صدر مسٹر اوما کانت ناگمارپلی نے خیرمقدم کیا ۔ سال 2013-14 کی سالانہ رپورٹ ملیکارجن مہاجن چیف ایکزیکیٹیو آفیسر نے پیش کی ۔ 2013-14 میں قرض وصولی میں بہتر کام کرنے والے صدور سکریٹری نوڈل آفیسر اور دوسرے ملازمین کو تہنیت پیش کی گئی ۔