ڈی سی ایم کی زد میں آکر ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی

شمس آباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ میں کل رات ڈی سی ایم کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سندیپ 19 سالہ پیشہ لیبر ساکن گھانسی میاں گوڑہ اور اس کا ساتھی ونود دونوں کل رات گھر کے باہر سو رہے تھے اتنے میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم جو ریورس لے رہی تھی اس کی زد میں دونوں آگئے ۔ سندیپ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ونود شدید زخمی ہوا ہے ۔ دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالہ کردیا ۔۔