حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سعید آباد کے علاقہ میں ایک بے قابو ڈی سی ایم کے سبب عاشور خانہ کو شدید نقصان پہونچا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنکیسر بازار علاقہ میں واقعہ عاشور خانہ کی دیوار کو اس وقت نقصان پہونچا ۔ جب اس علاقہ سے گذر رہی ایک ڈی سی ایم گاڑی اور اس سے جڑا ہوا کنکریٹ مشین عاشور خانہ سے ٹکرا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ سعید آباد پولیس نے فوری مقام پر پہونچ کر ڈی سی ایم گاڑی کو ضبط کرلیا ۔ تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ سعید آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔