ڈی سرینواس کا خیر مقدمی جلسہ

نظام آباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سابق صدر پردیش کانگریس و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس کی تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد پر شاندار استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے کانگریس کارکن ضلع کی سرحد سے نظام آباد تک جگہ جگہ پر مسٹر ڈی سرینواس کا خیر مقدم کرنے کیلئے مصروف ہے ۔ پہلی مرتبہ 2004 اور2009 ء میں ڈی سرینواس نے انتخابی منشور میں تلنگانہ کے قیام کو واضح کیا تھااور بحیثیت صدر پردیش کانگریس ہائی کمان کو اس مسئلہ کو واقف کروانے میں کامیاب رول ادا کرنے کے علاوہ پرنب مکھرجی کمیٹی کو مسلسل نمائندگی کرتے ہوئے اعلیٰ قائدین سے تعلقات کی بنیادپر اس مسئلہ کو پیش کیا اور صدر کانگریس شریمتی سونیا گاندھی کو ہمیشہ ریاست کی صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کو واضح کیا تھا اور نظام آباد کی عوام کو ضمنی انتخابات میں سونے کی تھالی میں تلنگانہ کو دینے کا تیقن دیا تھا

اور یہ بات حقیقت میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی سرینواس کا والہانہ استقبال کیلئے تیاریاں کررہے ہیں ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو ، پی سی سی سکریٹریز این رتناکر، ڈی سریندر،سابق صدر ضلع کانگریس گڑ گو گنگادھر، نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی اشفاق احمد خان، مولانا کریم الدین کمال کے علاوہ کانگریس قائدین محمد فیاض الدین ، محمد امر ، محسن جوبلی، صدر وقف کمیٹی جاوید اکرم، صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد و دیگر نے آج کلکٹریٹ گرائونڈ پر مصروف دیکھے گئے ۔ سرینواس کا چندرائن پلی سے استقبال کرتے ہوئے نظام آباد تک ریالی کی شکل میں لایا جائیگااور مادھو نگر میں سائی بابا مندر میں پوجا کے بعد بائیک ریالی شروع ہوگی اور ریالی جلسہ گاہ تک رہے گی شہرنظا م آباد میں ہر طرف ڈی سرینواس کی آمد کے استقبالی کمان ، بیانرس، فلیکسیاں کو نصب کیا گیا ہے ۔