ڈی ایڈ؍ بی ایڈ کورس کے منتخبہ طلبہ کی فہرست جاری

شاہ آباد۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیمی سال 2014-15 کے ڈی ایڈ؍ ڈی بی ایڈ کورس کی نشستوں کو اس کے اتھاریٹی داخلہ یونٹ کی جانب سے پر کرکے قوانین کے عین مطابق میرٹ کی بنیاد پر قطعی فہرست ضلع کے کملا پور ڈائیٹ ادارہ میں یکم اگسٹ کو لگادی گئی ہے۔ قطعی فہرست میں منتخب امیدواروں کو ادارے کی منظوری کے بعد داخلے کی گنجائش فراہم کی جائے گی اور تمام اصل اسنادات کے ساتھ مراکز میں داخل کرکے 8اگسٹ تک داخلہ حاصل کرلیں۔ ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کیلئے کوئی داخلہ فیس نہیں ہوگی۔ دیگر زمرے کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنا ہو تو 2965 روپئے اور خانگی اداروں میں داخلہ حاصل کرنا ہو تو 11965 روپئے ’ اسپیشل آفیسرسی او سی بنگلور کے نام ڈی ڈی حاصل کرلیں ۔ مزید تفصیلات کیلئےwww.schooleducation.kar.nic.in اور مرکز کے داخلہ شاخ بنگلور کے فون نمبرات 22483145 ، 22483140 080- پر ربط کریں۔ کملاپور ڈائیٹ ادارہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔