چینائی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے برطرف شدہ قائد ایم کے الاگیری نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آج ایم کروناندھی کی مزار سرینا بیچ پر ریل کا اہتمام کیا تاکہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرسکے۔ سیاہ لباس میں ملبوس تمام شرکاء نے اپنی ریل کا آغاز ٹٹریپلی کین سے کیا اور الاگیری ایک کھلی ویان سے اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاکر ان کا استقبال کررہے تھے۔ ان کے مختلف اصلاع سے تعلق رکھنے والے حامی بیانرز تھامے ہوئے تھے جس پر ’’کرم، کوپم، قراگن کاپوم‘‘ یعنی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو اور پارٹی بچائو تحریر تھا۔