ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی 95سال کے ہوگئے

چینائی ۔ 3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے ‘ کے صدر اور ٹاملناڈو کے سابق چیف منسٹر آج 95 سال کے ہوگئے ۔وزیراعظم نریندر مودی ‘ کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر کئی قائدین نے انہیں مبارکباد دی ۔ بزرگ سیاستداں کی گوپالا پورم رہائش گاہ پر آج صبح مداحلوں کا ہجوم دیکھاگیا ۔ کارکن کل رات سے ہی گلدستوں کے ساتھ وہاں جمع ہوگئے تھے اور کیک کاٹ کر ان کی سالگرہ منائی ۔ کروناندھی کے فرزند اور ڈی ایم کے کے کارگذآر صدر ایم کے اسٹالن ‘ سابق مرکزی وزیر اے راجہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ کروناندھی نے اپنی رہائش گاہ کی براندہ میں پہنچے ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے ہاتھ لہرا کر اپنے مداحوں کی مبارکباد کا جواب دیا اور شکرایہ ادا کیا ۔

2017 کے دوران فضائی کرایوں کی
شرح میں 18فیصد کمی
ممبئی ۔ 3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر شہری ہوا بازی سریش پربھو نے کہا ہے کہ 2017ء کے دوران فضائی کرایوں کی شرحوں میں اوسطاً 18فیصد کمی کی ہوئی ہے جبکہ مالیاتی سال 2014 کے مقابلہ 2018ء میں اس مدت کے دوران اندرون ملک مختلف ایرلائنس کمپنیوں کے ذریعہ مسافرین کیلئے19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔