حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) کنچن باغ کے علاقہ میں ڈی ایم آر ایل کے ملازم نے آفس کی عمارت میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ شیوا شنکر جو کنچن باغ میں رہتا تھا ڈی ایم آر ایل کا ملازم بتایا گیا ہے وہ کل آفس گیا تھا تاہم رات واپس نہیں لوٹا اس کے رشتہ دار آفس پہونچ گئے اور انہیں اس بات کا علم ہوا ۔ پولیس کے مطابق شیوا شنکر نے آفس کی عمارت میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔