نارائن پیٹ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نارائن پیٹ مسٹر مہیش بابو کا حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر مسٹر پی سرینواس ریڈی، اے سی پی سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی ایس) حیدرآباد کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ مسٹر پی سرینواس ریڈی نے بحیثیت ڈی ایس پی نارائن پیٹ اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔