جگتیال ۔ 10نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا جانے سے فوری ڈی آر او ‘ ای آر او ‘ اے ای آراوز کی فہرست روانہ کیا جائے ۔ چیف الیکشن آفیسر مسٹر بھنور لعل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کلکٹرس کو یہ احکام دیئے ۔ اسی طرح ضلعی الیکشن آفیسرس کے تقرر سے متعلق چند مشورے دیئے ‘ نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژن ‘ منڈلس کے قیام کے بعد حلقہ جات میںکسی قسم کی کوئی تبدیلی نہں ہوگی ۔ سابق میں جس طرح حدیں تھیں وہی رہے گی ‘ اس کے مطابق ضلعی الیکشن آفیسر ‘ ای آر او ‘ اے ای آر اوز کا حلقہ جات کیلئے فہرست تیار کرنے انہیں فوری روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے مٹ پلی ‘ آر ڈی او کو کورٹلہ ای آر او اور دھرم پوری حلقہ کو پی ڈی ڈی ‘ آر ڈی او کو اور بگارام ‘ بیرپور منڈلس تحصیلداروں کو اے ای آر اوز کا انتخاب کرتے ہوئے رپورٹ روانہ کرنے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے بتایا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ‘ سب کلکٹر ششانک موجود تھے ۔