ریو ڈی جنیریو ۔29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یورو گوئے کے اسٹار اسٹرائیکر ڈیگو فورلان نے کہا کہ وہ حالانکہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے واقف ہیں لیکن ابھی انٹرنیشنل فٹبال سے سبکدوش نہیں ہونگے ۔ فورلان 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل تھے تاہم اس بار انہیں یورو گوئے کیلئے متبادل کے طور پر میدان پر اتارا گیا تھا ۔ وہ لوئی سواریز کے متبادل کے طور پر میدان میں آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود ابھی سبکدوش نہیں ہونگے ۔
برازیل کے گول کیپر چار سال بعد غلطی کے ازالہ پر مسرور
بیل ہوریزینٹو 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے گول کیپر جولیو سیزر نے کل چلی کے خلاف پنالٹی شوٹ آوٹ میں بہتر کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ چار سال قبل وہ ایک شوٹ کے گول پوسٹ میں جانے کے ذمہ دار تھے اور اس پر انہیں بے انتہا افسوس تھا تاہم وہ مسرور ہیں کہ چار سال بعد انہو ںنے غلطی کا ازالہ کیا اور چلی کے گول روکنے میں کامیابی حاصل کی ۔