سنٹ جانس ( اینٹی گا ) 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشکلات کا شکار ڈیو کیمرون ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے صدارتی دوڑ میں سابق فاسٹ بولر جوئل گارنر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ کیمرون کو کل ہوئے انتخاب میں آٹھ ووٹ ملے ہیں جبکہ گارنر صرف چار ووٹ حاصل کرسکے ۔ تنازعات کا شکار ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ۔ گذشتہ سال اکٹوبر میں ہندوستان کا دورہ منسوخ کردینے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو 42 ملین ڈالرس کے معاوضہ کی ادائیگی کا بھی سامنا ہے ۔ کیمرون کو جاریہ ورلڈ کپ کے دوران بعض شائقین کے ٹوئیٹس کا جواب دینے پر بھی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔