حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل پنچایت آفیسر بھونگیر ضلع نلگنڈہ کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے کلکٹر آفس کے قریب شکایت کنندہ سے پچاس ہزار روپئے کی رقم کا مطالبہ اور قبول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ مذکورہ عہدیدار شکایت کنندہ کو جاری کردہ نوٹس پر مزید کارروائی سے بچانے رقم طلب کررہے تھے ۔ رشوت کی رقم کو مذکورہ عہدیدار کے پاس سے دستیاب کرلیا گیا جب کہ انہیں خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔