سڈنی۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیائی سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ چھوڑ کر مزدوری شروع کردی۔ سابق اوپنر وارنر پابندی لگنے کے بعد سڈنی میں تعمیر ہونے والے اپنے گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ان کو ڈرلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔