ڈیوڈ بیکھم اور زلاٹن ابراہیمووک میں انوکھی اور دلچسپ شرط

لندن۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور سوئیڈن کے آل ٹائم ٹاپ اسکوررزلاٹن ابراہیمووک نے اپنے اپنے ممالک کی جیت پر ایک انوکھی اور دلچسپ شرط لگائی۔زلاٹن نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ انگلینڈ کی جیت پر بیکھم کو دنیا میں کسی بھی جگہ ڈنر کرائیں گے لیکن اگر سوئیڈن جیتا تو بیکھم کوانہیں برانڈڈ فرنیچر خرید کر دینا ہوگا۔دوسری جانب بیکھم نے شرط قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن کی جیت پر وہ زلاٹن کو ذاتی طور پرشوروم لے جا کر خریداری کروائیں گے لیکن انگلینڈ کی جیت پر زلاٹن کو ویمبلے میں ہونے والے ایک فٹبال میچ میں برطانیہ کی جرسی پہن کر فش اور چپس کھانے پڑیں گے ۔