جڑچرلہ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ قومی شاہراہ روڈ نمبر 44 پر ضلع محبوب نگر کے روڈ پر واقع ڈیوٹی پلی علاقے میں تین گاڑیوں میں تصادم ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب جڑچرلہ کے قریب ڈیوٹی پلی میں صبح کے اوقات میں دو لاریوں اور ایک آر ٹی سی بس ایک دوسرے سے ٹکرائے جس کی وجہ سے آر ٹی سی بس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ جڑچرلہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ایک لاری گیس سلینڈر کی تھی لیکن اس میں خالی گیس سلینڈر رہنے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ صبح کے وقت کہر چھانے سے ہوا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں قومی شاہراہ پر موسم سرما کی وجہ سے کہر چھا رہا ہے ۔