سانٹیاگو (چلی) ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈز ہونے کے سبب انڈین ڈیوس کپ ٹیم کو آج ایشیا؍ اوشیانیا گروپ I کے 2016ء کامپٹیشن کے پہلے راؤنڈ کیلئے بائی حاصل ہوگیا۔ سکنڈ راؤنڈ میں جو 15 تا 17 جولائی منعقد شدنی ہے، ہندوستان کی جانب سے نیوزی لینڈ یا کوریا کی میزبانی رہے گی کیونکہ انھوں نے یہ دونوں ٹیموں کو اِس سال بیرون ملک کے میچوں میں شکست دی تھی۔
سلطان آف جوہر کپ ہاکی میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ
نئی دہلی ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے ڈیفنڈنگ چمپینس ہندوستان کی پانچویں سلطان آف جوہر کپ جونیر ہاکی ٹورنمنٹ کے افتتاحی روز اپنی مہم کی شروعات کٹر حریف پاکستان کے خلاف ہوگی۔ یہ ایونٹ 11 تا 18 اکٹوبر ملائیشیا کے جوہر باہرو میں ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ چھ ٹیم کے اس ٹورنمنٹ میں برطانیہ، ارجنٹینا، آسٹریلیا اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں۔ انڈیا کے دیگر میچز 12، 14، 15 و 17 اکٹوبر کو ہوں گے۔