ڈیوس کپ کی برطانیہ اور چیک جمہوریہ کی ٹیموں کا اعلان

لندن۔25فبروری(سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے اور ان کے بھائی جمی مرے ڈیوس کپ میں برطانوی ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ برطانوی ٹیم آئندہ ماہ امریکہ کے مدمقابل ہوگی۔ ڈیوس کپ کیلئے برطانیہ نے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کے مطابق لیون اسمتھ کپتان ہونگے جبکہ اینڈی مرے،جمی مرے اورجیمز وارڈ ٹیم میں شامل ہونگے۔دریں اثنا چیک جمہوریہ نے ڈیوس کپ کے لیے ٹامس برڈیک اور راڈک اسٹیپنیک کے بغیرچاررکنی ٹیم کااعلان کردیا۔عالمی نمبر8 بر ڈیک نے میچ میں شرکت سے معذرت کرلی جبکہ راڈک اسٹیپنیک صحت کی خرابی کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیم میں ٹوماس روسول، جیری ویسلے اور دونئے کھلاڑیوں ایڈم پیولاسیک اورجان میرٹی شامل ہیں۔ چیک جمہوریہ ڈیوس کپ کے پہلے مرحلے میں آسٹریلیاسے مدمقابل ہوگا جو6تا8مارچ تک آسٹریلیامیں کھیلاجائے گا۔