ساؤپاؤلو ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی جوڑی برونو سوارس اور مارسلو میلو نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف کے ڈبلز مقابلے میں مارک لوپیز اور ڈیوڈ ماریرو کو 6-3 ، 7-5 سے شکست دے کر اسپین پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ دنوں حاصل ہوئی اس کامیابی کے ساتھ ہی برازیل پلے آف مقابلے میں 2-1 سے آگے ہوگیا ہے۔
دنیا کے تیز رفتار دوڑنے والے کھلاڑی یوسین بولٹ کی چیتے کے ساتھ دوڑنے کی خواہش
حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) دنیا کے تیز رفتار دوڑنے والا لاطینی امریکہ (جمائیکا) کے کھلاڑی یوسین بولٹ ان دنوں ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ وہ تیز دوڑنے کے تمام عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جب ان سے دوڑنے سے متعلق کسی خواہش کا اظہار کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں سب سے تیز دوڑنے والے جانور چیتے کے ساتھ دوڑنا چاہتے ہیں۔