منیلا۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوس کپ ٹینس پاکستان نے فلیپائن کو 3-2 سے شکست دی۔ اس فتح نے پاکستان کو ایشیا اوشیانا زون گروپ II کے فائنل میں پہنچا دیا۔ منیلا میں ہونے والی ٹائی کے پہلے دن فلیپائن کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے دن پاکستان نے ڈبلز جیت کر نقصان کی تلافی کی۔ آج ریورس سنگلز میں عقیل خاں نے جونی آرکیا کو شکست دی۔ فیصلہ کن ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق نے فلیپائن کے پیٹرک ٹیور کو ہرادیا جس کے بعد پاکستان 40 سال بعد فلیپائن کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔