نئی دہلی۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ مقابلہ میں ہندوستان کے یوکی بھامبری کو ٹاپ لیڈ چیک جمہوریہ کے جیری ویزل نے 1-3 سے ہرادیا۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کی 3-6 ، 5-7، 2-6 سے شکست کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان آئندہ سال ایشیا اوشیانا گروپ I میں موجود رہے گا جبکہ ٹاپ سیڈ چیک جمہوریہ نے ایلیٹ 16 ممالک کے عالمی گروپ میں جگہ پالی۔