کرائسٹ چرچ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا ، اوشنیا ڈیوس کپ میں سوم دیو دیوارامن نے مارکوس ڈینیل کو شکست دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف 2-2 کی برابری حاصل کرلی۔ دو گھنٹے اور 18 منٹ کے کھیل کے دوران مارکوس ڈینیل کو 6-4 ، 6-4، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان کا موقف مستحکم بنادیا۔ ڈینیل جو ہوزے اسٹاٹہام کے بجائے کھیل رہے تھے۔ اس مقابلہ کوٹائی سے بچانے میں مدد نہیں کرسکے۔ اب یوکی بھامبری کا مقابلہ مائیکل وینس سے ہوگا جس میں دونوں ٹیموں کے مقدر کا فیصلہ ہوگا۔