کوٹگیر /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریجنل منڈل کے موضع تاڑبلدی میں پانچ سالہ سنجنا نامی لڑکی ڈینگو بخار سے متاثر ہوکر فوت ہوگئی ۔ اس کے رشتہ داروں کے بموجب سنجنا گذشتہ چار دنوں سے شدید بخار سے متاثر تھی جس کا مقامی آر ایم پی ڈاکٹر کے پاس علاج جاری تھا لیکن گذشتہ شام بخار کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہڈکواٹر ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی سنجنا فوت ہوگئی ۔