ڈینگو بخار سے دو افراد کی موت

جگتیال 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ڈینگو بخار سے دسویں جماعت کا طالب علم فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب شہر جگتیال کے محلہ ہنومان واڑہ سے تعلق رکھنے والا دسویں جماعت کا طالب علم جے ارجن ولد راجندر نے آج کریم نگر میں دوران علاج فوت ہوگیا ۔ تین سال قبل اس کی طبعیت خراب ہوگئی تھی جس کو ڈینگو بخار بتاتے ہوئے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر آج وہ فوت ہوگیا ۔