ڈیمپسی امریکی فٹبال ٹیم سے باہر

لاس اینجلس 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے اسٹرائیکر کلنٹ ڈیمپسی کو امریکی فٹبال ٹیم کے اہم ترین ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ سے باہر کردیا گیا ہے کیونکہ ان کے دل کی دھڑکن معمول سے ہٹ کر پائی گئی ہے ۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ڈیمپسی کے کلب سیاٹل ساؤنڈرس نے توثیق کی ہے کہ 33 سالہ فارورڈ اسٹرائیکر کو جاریہ ہفتے میجر لیگ فٹبال میچ سے بھی دور کردیا گیا ہے جو اویرگان میں پورٹلینڈ ٹمبرس سے ہونے والا تھا ۔ ابھی یہ واضح نہے ہوسکا ہے کہ ٹاٹنہم ہاٹسپر کے اسٹار میدان پر کس وقت واپسی کرینگے ۔