سڈنی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق یو ایس اوپن چمپئن یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے پیر کو شروع ہونے والے سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اپنے حریف کھلاڑیوں کیلئے انتباہ جاری کردیا ہے جیسا کہ انہوں نے یہاں گرانڈ سلام سے قبل کھیلے جانے والے سڈنی انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں دیمتری ٹرسونو کو 6-4 ‘ 6-2سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چمپئن آسٹریلیائی کھلاڑی برناڈ ٹامک سے ہوگا جنہوں نے پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود کوالیفائر کھلاڑی سرجی اسٹاکوسکی کو 6-7(4-7) ‘ 7-5 ‘ 6-3سے شکست دی ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کل سڈنی کے اولمپک پارک میں خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
جموں وکشمیر کو کامیابی کیلئے ہنوز 247رنز درکار
ودودرا۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ میں آل راؤنڈ پرویز رسول کی زیرقیادت جموں وکشمیر کی ٹیم کو کامیابی کیلئے ہنوز 247رنز درکار ہیں جیسا کہ اس نے 324رنز کے تعاقب میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 77رنز اسکور کرلئے ہیں تاہم اسے دو وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑاہے ۔ اوپنر عادل رشی نے 50گیندوں میں 6چوکوں کی مدد سے 34رنز اور بندیپ سنگھ نے 17گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 4رنز اسکور کئے ہیں۔ دن کے اختتام پرہردیپ سنگھ 20رنز اور آئی ڈی سنگھ نے 17رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ پنجاب کو دوسری اننگز میں 296رنز پر آل آؤٹ کرنے میں کپتان پرویز رسول نے کلیدی رول ادا کیا جیسا کہ پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پرویز رسول نے پنجاب کی دوسری اننگز میں حریف ٹیم کو 14.2اوورس میں 58رنز دے کر 5وکٹیں حا