کینبرا۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اپنے کیریئر کا 100 واں ونڈے مقابلہ کھیلیں گے اور فاسٹ بولر کو امید ہیکہ وہ اس مقابلہ میں اپنا اصل فام حاصل کرلیں گے۔ 31 سالہ اسٹین نے 10 برس قبل ڈسمبر 2004ء میں اپنے ونڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے تاحال 99 مقابلوں میں 154 وکٹیں حاصل کرلیں ہیں۔