ڈیزائنر ایگزیبیشن 16 تا 18 ستمبر جاری Trendz

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (پریس نوٹ) Trendz ڈیزائنر ایگزیبیشن کا ہوٹل تاج کرشنا حیدرآباد میں 16 تا 18 ستمبر افتتاح عمل میں آیا۔ اداکارہ پروارتا اور سویتا اور اداکارہ شالو چوراسیہ نے اس کا افتتاح انجام دیا۔ مشہور  ڈیزائنرس اپنے منفرد کلکشن بشمول شاندار ڈیزائنر ملبوسات، روایتی ملبوسات کو پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایکسیریز، ہوم ڈیکرس، تحائفی اشیاء کے کلکشن کو پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہیکہ اس ڈیزائنر ایگزیبیشن کے دوران ایک چھت تلے قریباً 130 ڈیزائنرس اپنے دیدہ زیب دلفریب و شاندار کلکشن کو پیش کریں گے۔ ایگزیبیشن کے دوران شادی بیاہ تقاریب خصوص کر دلہن کے ملبوسات کا شاندار، دیدہ زیب کلکشن پیش کیا جائے گا۔