سدی پیٹ میں ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کا خطاب
سدی پیٹ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈیری صنعت کو فروغ دینے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ڈیری کسانوں کو عنقریب سبسڈی پر گائے اور بھینس فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سدی پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے جنا کوڈر منڈل موضع گونے پلی میں ڈیری کسانوں کو پھل دار پودے تقسیم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری کا ہر ایک کسان کم سے کم پھل دار پودے اُگائیں اور ان کی نشوونما کرنے پر حکومت کی جانب سے رعایت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گونے پلی دیہات کے ڈیری کسانوں نے حلقہ سدی پیٹ کا جملہ 1100 لیٹر دودھ فراہم کرنا دوسرے دیہاتوں کیلئے ایک مثال ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے اس دیہات کے جملہ 200 کسانوں میں فی کس 6 پودے تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دیہات میں ڈیری عوام میں شعور آنا چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسان کاشت کاری میں جدید طریقے اپنائیں تاکہ اچھے نتائج آسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبپاشی پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد خشک سالی سے راحت ملے گی۔ آنے والے سال سے سدی پیٹ میں پانی اور برقی کے مسائل نہیں رہیں گے۔ اس موقع پر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی کے ساتھ دیہات کے کسانوں نے دودھ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے عہد بھی لیا۔ کلکٹر کے ہمراہ ڈی پی او سریش بابو، ڈی ایف او سریدھر، ایم بی بی مانک ریڈی، تحصیلدار راجی ریڈی، سرپنچ پدما، لاونیا اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی میں منڈل کے دیگر دیہاتوں میں بھی کسانوں میں پودے تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرنے کیلئے کسانوں کو مشورہ دیا۔