کریم نگر ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں برسات کی کمی کی وجہ سے کسانوں کو امداد کیلئے ڈیری صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئے بنکس آگے آکر قرضہ جات فراہم کریں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات کہی ۔ چہارشنبہ کو ضلع بنکرس کا اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ نابارڈ کے تعاون سے 10 ہزار دودھ دینے والے مویشی کی خریدی کیلئے منصوبہ تشکیل دیا گیا ۔ کے ڈی سی سی بنک اور کریم نگر ڈیری کے مابین معاہدہ ہوا ۔ چگرمامیڈی ، حسن آباد منڈلوں میں 1065 مستحقین کی شناخت کی گئی ۔ 265 مستحقین کو جانوروں کی منظوری کی گئی ماباقی کیلئے بنکس آگے آکر دودھ کی صنعت کیلئے وسیع پیمانے پر قرضہ جات دینے کی خواہش کی ۔ ضلع کے کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈس کی منظوری کیلئے بنکس کو تجاویز ارسال کئے گئے ان تمام کو بنکس کریڈٹ فوری منظور کریں ہدایت کی ۔ بنکر ، بافندوں کو ویورس کریڈٹ کارڈس کو فوری منظوری دینے کی خواہش کی ۔ ضلع میں 3980 کروڑ نشانہ مقرر کئے جانے پر 572 کروڑ فصل قرضہ جات کی منظوری دی گئی ۔ بنکس کے قرضہ جات کی وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں ہر ہفتہ اجلاس منعقد کر کے قرض کے وصولی کے فیصد میں اضافہ کریں ۔ فصل قرضہ جات فراہم کر کے کسانوں کو امداد پہنچانے کی خواہش کی ۔ ضلع عہدیداران بنک قرضہ جات کی منظوری میں مسائل پیش آنے پر بنک کنٹرولر سے ربط کر کے مسائل کی یکسوئی کر لینے کا مشورہ دیا ۔ اس پروگرام میں لیڈ بنک مینجر چودھری ، نابارڈ اے جی ایم مختلف بنکوں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔