ڈیرہ چیف کے مخالفین کو’’قربانی گینگ‘‘کی دھمکی

سرسہ28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام راحیم سنگھ کے راز فاش کرنے والے لوگوں کو ڈیرہ کی قربانی گینگ نے دھمکی دینے شروع کردی ہے ۔قربانی گینگ کے ذریعہ جاری کئے گئے دھمکی بھر ے خط میں ڈیرا کے سابق سادھو سرسہ کے گرداس پور تور ٹوہنا کے ہنس راج ہاکک، ڈیرہ چیف کے سابق ڈرائیور کٹھا سنگھ ، ہنی پریت کے سابق خاوند وشواس گپتا ، ہریانہ پولیس کے تین افسران کے علاوہ کئی نیوز چینلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پولیس انتظامیہ نے واٹس اپ پر آئے اس خط کی تحقیقات کے علاوہ ان لوگوں کی سیکورٹی ریویو کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیرہ کی دھمکی کے بعد کچھ لوگوں کو کمانڈو جوان بھی دیئے جاسکتے ہیں۔واٹس اپ پر آئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ قربانی گینگ کے 200 ممبران ہیں جو ہر وقت مارنے مرنے کو تیار ہیں۔ ان لوگوں کے خاندانوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس اپ پر ملی دھمکی سے پولیس انتظامیہ کو آگاہ کرادیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈیرہ نے اپنی تقریباً 30 ہزار لوگوں کی گرین ایس ویلفیئر فورس کی فوج تیا ر کی ہوئی ہے جو ڈیرہ کے ہر کام میں محافظ بن کر کھڑی رہتی ہے ۔