کرائسٹ چرچ۔2 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کوورلڈ کپ ا سکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دیدی۔ پاکستان کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن براوو کی جگہ اوپننگ بیٹسمین جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جونسن نے آخری مرتبہ مارچ 2014میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی۔ انہوں نے 30ونڈے مقابلوں کے کیریئر میں دوسنچریاں اور2نصف سنچریاں بنائی ہیں۔