راجکوٹ، 30 اپریل (یو این آئی ) سپر اوور میں اپنی خطرناک گیند بازی سے ممبئی انڈینس کو فتح دلانے والے یارکر مین جسپریت بمراہ نے کہا کہ انہوں نے ڈیتھ اووروں میں نیٹ پر بولنگ کی مشق کی ہے جس کی بدولت ہی وہ ڈیتھ اووروں میں اتنے کامیاب رہتے ہیں۔ممبئی نے ہفتہ کو گجرات لائنز کو آئی پی ایل 10 کے میچ میں 20 اوور میں نو وکٹ پر 153 رن کے اسکور پر روک دیا لیکن خود بھی 20 اوور میں 153 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔اس کے بعد میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس میں ممبئی نے گجرات کو 12 رنز کا ہدف دیا اور پھر بمراہ نے صرف چھ رنز دے کر ممبئی کو دلچسپ جیت دلا دی۔بمراہ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ میں اس طرح کی مشق نہیں کرتا ہوں، جیسے تیز گیند باز لست ملنگا کرتے ہیں۔وہ جوتا رکھ کر اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔میں ان کے ساتھ مسلسل یارکر گیند ڈالنے کی مشق کرتا ہوں۔
اعصام نے بارسلونا اوپن مینز ڈبل ٹائٹل جیت لیا
بارسلونا ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر فلورین مرگیا نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے مینز ڈبل کے فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر فلورین مرگیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ سے تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی جوڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے دی۔