حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے بینک کھاتے داروں کو اُن کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے والی ٹولی کو مدد کرنے والی بین ریاستی دو رکنی ٹولی کو دہلی میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرگن راجیش اور ظفر عرف محمد وسیم متوطن نئی دہلی نے ایسے دھوکہ بازوں کو خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے مختلف بینکوں کے کھاتے داروں کے او ٹی پی حاصل کرنے کے بعد اُن تفصیلات کو دھوکہ بازوں کے حوالے کیا کرتے تھے اور دھوکہ باز کارڈس کی تفصیلات کی بنیاد پر قیمتی اشیاء کی خریدی کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ بازوں نے عنبرپیٹ کے ساکن ستیش کشن گولیکر اور سعیدآباد کے رگھورام راجو کو دھوکہ دیتے ہوئے اُن کے ہزاروں روپئے کے آن لائن شاپنگ کیا کرتے تھے۔سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ بازوں کی مدد کرنے والی ٹولی کو نئی دہلی میں گرفتار کرکے اُنھیں جیل منتقل کردیا۔