ہانگ کانگ ۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوکرائن کی خاتون ٹینس اسٹار ڈیانا یاسٹرمسکا نے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز خطان اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں چینی کھلاڑی وانگ قیانگ کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈیانا یاسٹرمسکا نے فائنل میں راست سٹوں میں 6-2 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ ڈیانا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتنے پر خوشی کو الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتی، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھوں۔