سیالکوٹ ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ کی مسلسل دوسری شکست نے پاکستانی عوام کو تو افسردہ کیا ہی ہے، سیالکوٹ میں ڈھول بجانے والے بھی مایوس ہیں۔شادی بیاہ کے سیزن میں ڈھول بجاکر روزی کمانے والے ورلڈ کپ شروع ہونے پر بہت خوش تھے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر انہیں زیادہ سے زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔ لیکن پاکستان کی ہندوستان کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست کے بعد ان ڈھول والوں کے چہروں پر اداسی ہے۔ اگر ٹیم جیت جاتی تو لوگ جشن مناتے جس سے انہیں آمدنی ہوتی۔