ڈگ وجئے سنگھ کے ٹوئٹ پر آر ایس ایس دفتر پر سکیورٹی بحال

بھوپال۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار ڈگ وجے سنگھ نے وزیر اعلی کمل ناتھ سے بھوپال میں واقع راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس ) کے دفتر ‘سمیدھا’ کی سیکورٹی کی بحال کا مطالبہ کیا ہے ۔’سمیدھا ‘کے پاس پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ موجودہ ریاستی حکومت نے انہیں ہٹوا دیا۔ اس کے بعد سے اس موضوع پر ریاست میں سیاست شروع ہو گئی ہے ۔سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ RSS کے دفتر سے سیکورٹی ہٹانا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کمل ناتھ سے درخواست کرتے ہیں کہ دوبارہ مناسب تحفظ فراہم کرانے کا حکم دیں۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے بھی اپنے ٹویٹر بیان میں الزام لگایا کہ آر ایس ایس کے دفتر سے سیکورٹی ہٹانے کے بعد کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ نے شاید کسی حملے کا منصوبہ بنایا ہے ۔اگر کسی سوئم سیوک کو نقصان پہنچا تو سرکار کو اس کا جواب دیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس پر تنقید کی اور کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی سیکورٹی نہیں مانگی اور سنگھ کسی کے ذریعہ سیکورٹی دیئے جانے کا محتاج نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت سے توقع کی کہ آر ایس ایس کے دفتر پر تعینات سکیورٹی بحال کی جائیگی۔