نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی نے آج کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کے اس تبصرہ کا مذاق اڑایا کہ سشما سوراج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے نریندر مودی سے بہتر ثابت ہوں گی۔ بی جے پی نے کہا کہ اسے ایک ایسے شخص سے کسی مشورہ کی ضرورت نہیں جو مدھیہ پردیش میں مسلسل تین مرتبہ انتخابی ناکامی کے بعد لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی ’’جرائت ‘‘ نہیں رکھتا۔ روی شنکر پرساد بی جے پی قائد نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ ضروری غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے ہمیں ان کے مشورہ کی ضرورت نہیں لیکن ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جی حضوریوں میں راہول گاندھی کو وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کی تائید کی تھی لیکن انہوں نے کیوں یہ چیلنج قبول نہیں کیا۔