نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریسی قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے پالیسی مسائل پر اپنا موقف برعکس کرلیا ہے جب کہ وہ خود قبل ازیں اس کی مخالفت کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انھوں نے 60 سال کی ناقص حکمرانی کے ذریعہ ہندوستان کو تباہ کردینے کا کانگریس پر الزام عائد کیا تھا۔ میں ان سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا انھوں نے یو پی اے کی پالیسی سے برعکس موقف اختیار کیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ وہ انہی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جو یو پی اے کی تھیں۔ غریبوں اور نچلے طبقے کو ترغیب دینے کے مقصد سے کل مودی نے تیقن دیا تھا کہ وہ جھونپڑ پٹی کو برخاست کردیں گے۔