آکلینڈ۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم زخموں کے مسائل کا شکار ہو گئی ہے اور فاسٹ بولر ڈگ بریسویل فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے۔27 سالہ کیوی فاسٹ بولر بریسویل کا کیریئر فٹنس مسائل کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کے ذریعہ ٹیم میں واپسی کرنے والے ڈگ کا اب دائیں پیر زخمی ہو گیا ہے۔ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ابتدائی دو ونڈے میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ جارج ورکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ورکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں لگاتار دو نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور اس کے ساتھ سوپر اسمیش ٹی20 ایونٹ میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی تھی جس کی وجہ سے وہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔