حیدرآباد۔/11 مئی، ( سیاست نیوز) بی کام میں ناکام لڑکی نے خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ مادھوی جو انجیا نگر جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن وینکنا کی بیٹی تھی کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق مادھوی بی کام میں ناکام ہوگئی تھی جس کے سبب دل برداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔