ڈگری آن لائن داخلے DOST پر ویب آپشن

سیٹ الاٹمنٹ پر متعلقہ کالجس میں رپورٹ کی 20 اگست تک توسیع
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ ڈگری کالجس میں تلنگانہ حکومت کے سال حال ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے ڈگری آن لائن سرویس تلنگانہ کے تحت آن لائن فارم داخل کرنا تھا ۔ اس کے چوتھے اور آخری مرحلے میں کورسز کالجس کے ویب آپشن انٹری کے بعد سیٹ الاٹمنٹ کیا گیا اور متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 18 اگست تھی ۔ اس میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ۔ یونیورسٹی ذرائع کے بموجب اس کے بعد کوئی اور داخلے کا موقع نہیں رہے گا ۔ چنانچہ طلبہ جس کالج میں سیٹ ملی ہو وہاں رجوع ہو کر داخلے امور کی تکمیل کرلیں ۔ ڈگری میں داخلے کے لیے اس نئے طریقہ سے طلبہ اور سرپرستوں کو سال حال کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اب تک کالج میں جانا ، فارم حاصل کرنا خانہ پری کرتے ہوئے میرٹ کی اساس پر داخلے مل جاتا تھا ۔ اس سال آن لائن فارمس کے ادخال اور ویب آپشن انٹری میں کئی کالجس کو ترجیحی بنیاد پر انتخاب دینا تھا جس سے عدم واقفیت کی بنا کئی طلبہ کو داخلے سے محرومی کے خدشات ہیں ۔ اس ضمن میں شہری علاقہ کے علاوہ دیہی علاقہ جات کے ہزاروں طلبہ کو آن لائن کے طریقہ کار اور اس کی عدم سہولیات کی بناء کئی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑا اور داخلوں سے محرومی بھی ہوئی ۔ حکومت کے اچانک اس طریقہ کار کو روشناس کروانے سے قبل اسکے ہدایات اور رہنمایانہ نکات کو جاری کردیا جاتا تو طلبہ اور سرپرستوں کو علم ہوسکتا ہے کئی کالجس انتظامیہ نے اس طریقہ کار سے اپنی لاعلمی اور کسی بھی سوال کے تشفی بخش جواب سے قاصر رہنے کا اظہار کیا ۔ تین سالہ ریگولر ڈگری کورس میں داخلے میرٹ کی اساس پر طلبہ کے دئیے گئے کالجس آپشن کے ذریعہ دیا گیا ۔۔