حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز)سنٹرل بیورو انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے آج شام محکمہ انکم ٹیکس کے ڈپٹی کمشنر مسٹر جئے پرکاش کو دو لاکھ روپئے کی رشوت حاصل کرنے کے دوران گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ درخواست گذار بوما گوڑ نے سی بی آئی سے رجوع ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کریم نگر کے خلاف شکایت داخل کی تھی جس میں رشوت کیلئے ہراساں کرنے کی بات بتائی ۔ سی بی آئی نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے آج جئے پرکاش کو لاکھوں روپئے کی رقم بطور رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سی بی آئی نے ڈپٹی کمشنر کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس کے انسپکٹر رامو اور آڈیٹر شیوکمار کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔