کریم نگر۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیڈول ویلفیر محکمہ ڈپٹی ڈائریکٹر جی یادیا کو برطرف کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کردینے کی اطلاع ملی ہے۔ گزشتہ ماہ 14 تاریخ کو ترکاری کیٹرنگ کنٹراکٹر کنکیا سے ایک لاکھ روپئے ہاسٹل ویلفیر آفیسر شیام سندر راؤ کے ذریعہ حاصل کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے پکڑ لیا تھا۔ شیام سندر راؤ کو اے سی بی عہدیدار حراست میں لے کر اے سی بی عدالت میں پیش کیا جاکر ریمانڈ کردیا گیا۔ ریاستی حکومت نے ڈی ڈی یادیا کو برطرف کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر سرفراز احمد کو ہدایت دیئے جانے کی اطلاع ہے۔ چنانچہ سرفراز احمد کلکٹر نے برطرفی کی احکامات دے دیئے ہیں، کہا جارہا ہے۔