سرپورٹاؤن ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے ایس ٹی آشرم گرلز ہاسٹل کا منگل کے روز ڈپٹی ڈائرکٹر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور شریمتی سندھیا رانی نے دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر شریمتی سندھیا ہاسٹل میں لڑـیوں سے کھانے کے بارے میں اور اٹونر آئی ٹی کی جانب سے پاسپلائی کی جانے والی اشیاء کے بارے میںمعلومات حاصل کئے اور ہاسٹل آفس ریکارڈ س اور ٹیچرس کے ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی ۔ بعدازاں ہاسٹل میں زیر تعلیم لڑکیوں سیکہاکہ محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اچھا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا اور وقت پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے لڑکیوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کے متعلق ٹیچرس کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اے ٹی ڈی اے سرینواس ‘ ہیڈ ماسٹرس بھومنا اور تمام اسٹاف بھی موجود تھا ۔