ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا آج دورہ ناگر کرنول

ناگر کرنول 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان ناگر کرنول کے مسائل سے آگہی کے سلسلے میں رکن اسمبلی ناگر کرنول شری مری جناردھن ریڈی کی دعوت پرڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ جناب محمود علی آج بتاریخ 19 ڈسمبر بروز جمعہ ناگر کرنول کا دورہ کریں گے ۔ رکن اسمبلی مری جناردھن ریڈی اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کے دورے کی تفصیلات بتائی ۔ انہو ںنے بتایا کہ جناب محمود علی جمعہ ایک بجے ناگر کرنول پہونچیں گے اور مستقر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد جامع مسجد کے احاطے میں مسلمانان ناگر کرنول کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ۔ دوپہر 3 بجے اجلاس سے ڈپٹی چیف منسٹر خطاب کریں گے جس میں ضلع کلکٹر محبوب نگر بھی شریک رہیں گی ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کا یہ دورہ ناگر کرنول صرف عامۃ المسلمین کے مسائل کے جائزہ پر مشتمل اور غیر سیاسی ہوگا ۔