یلا ریڈی ۔ 13 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کرتی حلقہ اسمبلی کے ویل ونڈا منڈل ضلع پریشد ہائی اسکول گراؤنڈ پر آج نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمو دعلی تشریف لا رہے ہیں جن کے ہمراہ وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی بھی ہوں گے ۔ جہاںپر یہ قائدین جدید رجسٹر شدہ زمینی پاس بکس کسانوں کے درمیان تقسیم کریں گے ۔ زراعت کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی رقم کے چیکس بھی تقسیم کریں گے ۔ جہاں پر وزیر پنچایت راج و ضلع انچارج وزیر اور ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی ‘ نائب وزیر اعلیٰ کا استقبال کریں گے ۔ ٹی آر ایس قائد جوپلی کرشنا راؤ نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ جبکہ ایم ایل سی ‘ آر ڈی او ‘ ڈی سی پی نے آج گراؤنڈ پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور وسیع تر تمام سہولیات مہیا کرنے کی کارکنوں سے اپیل کی ۔